۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه بادرود

حوزہ/ امام جمعہ بادرود نے کہا: ایران کے اسلامی نظام کے ساتھ مغربی ممالک کا بنیادی مسئلہ اسلام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے کے مطابق، حجت الاسلام علی رضا قاسمی نے اس ہفتے کے نماز جمعہ کے خطبوں میں "ہفتہ زرعی جہاد" کی مناسبت سے امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کے ایک حصے کا حوالہ دیتے ہوئےکہا: رہبر معظم نے فرمایا تھا کہ "امام (رہ) کا مکتب ملک کے انتظام و انصرام کے لئے ایک سافٹ ویئر کی حیثیت رکھتا ہے" لہذا اگر معاشرے میں امام (رہ) کی شخصیت، نظریات اور طرز عمل کو صحیح طریقے سے بیان کیا جائے تو ہم اس مطلب کی اہمیت کو سمجھ سکیں گے۔

امام جمعہ بادرود نے کہا: ہمیں انقلاب اسلامی کی سربلندی کے لیے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو اسلامی انقلاب کے نظریات پر یقین رکھتے ہوں۔

حجت الاسلام قاسمی نے امام خمینی (رہ) کے لوگوں پر مکمل اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی (رہ) کا عقیدہ تھا کہ ہر ایک کا عمل اور اس کا نامہ اعمال اس کی اپنی کوششوں اور ارادہ کے تابع ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم جس جگہ بھی سستی اور کوتاہی کا شکار ہوئے وہاں ہم نے ترقی نہیں کی اور جہاں بھی ہم نے انقلابی اور جہادی کام کیا وہاں ترقی اور پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی میدانوں میں اسلامی جمہوری ایران کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ماضی میں ہمارے ملک کے تیل کو لوٹنے کے علاوہ بعض اوقات مغربی ممالک نے ہمارے تیل بردار جہازوں کو بھی ضبط کیا اور حتی کسی کو احتجاج کا حق بھی حاصل نہیں تھا لیکن آج ولایت اور انقلاب اسلامی کی برکت سے بے جا دباؤ اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے کا دور ختم ہو چکا اور اب الحمد للہ ہر دھچکے اور ظالمانہ اقدام کے مقابلے میں دشمن کو اس سے زیادہ مؤثر اور کاری ضرب لگائی جاتی ہے، جس کی مثال یونان کے ہاتھوں ہمارے آئل ٹینکر پر قبضہ کرنا ہے۔ جس کا ردعمل ساری دنیا کے سامنے ہے۔

امام جمعہ بادرود نے کہا: انقلاب اسلامی اور ایران کے اسلامی نظام کے ساتھ مغرب کا اصل مسئلہ اسلام ہے، ان کا یہ کھیل جوہری توانائی اور انسانی حقوق سے متعلق نہیں بلکہ یہ وہ اوزار ہیں جنہیں استعمال کر کے دشمن ہم پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے لیکن ان شاءاللہ انقلاب اسلامی کی برکت سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .